Advertisement
Advertisement
Advertisement

کسی سیاسی جماعت نے اقتدار میں آکر پاکستان میں قرآن کا نظام لانے کی بات نہیں کی، سراج الحق

Now Reading:

کسی سیاسی جماعت نے اقتدار میں آکر پاکستان میں قرآن کا نظام لانے کی بات نہیں کی، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت نے اقتدار میں آکر پاکستان میں قرآن کا نظام لانے کی بات نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں سراج الحق نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بہاولپور میں خواتین کا بہت بڑا اجتماع ہے، بہاولپور میں آج تک خواتین کا اتنا بڑا جلسہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت غزہ جل رہا ہے، ہمارے بہن بھائی اس وقت جہاد میں ہیں، امریکی بمبوں کی زد میں ہیں، میں اس مسئلے پر ایران، ترکی، قطر گیا، وہاں کے حکمرانوں سے بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس فوج ہتھیار موجود ہیں، لیکن غزہ کو بچانے کے لئے آگے نہیں بڑھ رہے، آج غزہ میں 25 لاکھ افراد بم و بارود کی ذد میں ہیں، اسرائیل بمباری میں موت بانٹ رہا ہے، غزہ میں لوگ ہمارے انتظار میں ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ میں غزہ و فلسطینی ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں، جماعت اسلامی صرف اور صرف قرآن کا نظام نافذ کرنا چاہتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ قرآن ہمیں بتاتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی اطاعت کے لائق نہیں، قرآن کا پیغام ہے کہ مظلوم کے ساتھ کھڑے ہو اور ظالم کے خلاف کھڑے ہوجاؤ۔

 ان کا کہنا تھا کہ دنیائے مسلمان طاقتیں اپنے جہاز اور اپنا اسلحہ مسلمانوں کے تحفظ کے لیئے استعمال نہیں کررہے، جماعت اسلامی اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ پانچ بار پیپلز پارٹی ، بار بار مسلم لیگ ن نے اور پونے چار سال پی ٹی آئی نے اور پینتیس سال مارشل لاء والوں نے حکومت کی لیکن کسی ایک نے بھی پاکستان میں قرآن کا نظام لانے کی بات نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر کسی حکومت نے انکی آزادی کے لیئے کچھ نہیں کیا، پرویز مشرف کے دور میں کراچی سے عافیہ صدیقی کو امریکہ کے حوالے کیا گیا، جھوٹے الزام میں عافیہ کو 80 سال کی قید سنا دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ بدترین تشدد نے عافیہ صدیقی حالت خراب کر دی ہے لیکن اس بہن کی ہمت کو سلام ہے کہ وہ انکے سامنے نہیں جھکی اور اللہ کے فرمان پر قائم و دائم ہے، جماعت اسلامی کی حکومت آئی تو عافیہ کو رہائی دلائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر