
غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری
غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے تمام غیرقانونی تارکین وطن کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد سے افغان باشندوں کی واپسی میں تیزی آئی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر بارڈر کراسنگز سے غیرقانونی قانونی افغان باشندے واپس جا رہے ہیں۔
30 دسمبر 2023 کو جانے والے 966 افغان شہریوں میں 378 مرد، 276 خواتین اور 312 بچے شامل تھے۔
30 دسمبر 2023 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 454,446 تک پہنچ چکی ہے۔
گذشتہ روز افغانستان روانگی کے لیے 57 گاڑیوں میں 79 خاندانوں کی واپسی عمل میں لائی گئی۔
حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News