Advertisement
Advertisement
Advertisement

انسداد تمباکو کیلئے نگراں حکومت پرعزم ہے، مرتضیٰ سولنگی

Now Reading:

انسداد تمباکو کیلئے نگراں حکومت پرعزم ہے، مرتضیٰ سولنگی

انسداد تمباکو کیلئے نگراں حکومت پرعزم ہے، مرتضیٰ سولنگی

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات اور پارلیمانی امور مرتضیٰ علی سولنگی نے کہا ہے کہ انسداد تمباکو کیلئے نگراں حکومت پرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تمباکو کے استعمال جیسے مسئلے سے نمٹنے کے لیے سوسائٹی فار دی پروٹیکشن آف دی رائٹس آف دی چائلڈ (اسپارک) نے کمپین فارٹوبیکو فری کڈز(سی ٹی ایف کے) کیساتھ ایک مشترکہ تقریب کا انعقاد کیا۔

تقریب کا مقصد ان ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنا تھا جنہوں نے تمباکو کنٹرول کے لئے دن رات ایک کیا ہوا ہے، ان ہیروز میں اہم سرکاری عہدیدار، ماہرین صحت اور اسٹیک ہولڈرزشامل ہیں۔

تقریب کی میزبانی کرنے پر اسپارک اور سی ٹی ایف کے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات اور پارلیمانی امور مرتضیٰ علی سولنگی نے کہا کہ حکومت تمباکو کے بڑھتے استعمال جیسے چیلنج سے نمٹنے اور اس کے تدارک کے لیے پرعزم ہے، ہماری حکومت کی ترجیح شہریوں کی فلاح و بہبود ہے، میں عہد کرتا ہوں کہ بطور وزیر اور بطور شہری میں اس مقصد کے لیے انتھک محنت اورلگن سے کام کرتا رہونگا۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم ان ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے یہاں اکٹھے ہوئے ہیں جو تمباکو سے پاک پاکستان کے لیے اپنا دن رات ایک کیے ہوئے ہیں۔

Advertisement

 

 

مرتضیٰ علی سولنگی نے تمباکو کے استعمال سے پیدا ہونے والی بیماریوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ تمباکو کا استعمال نہ صرف ہمارے شہریوں کی صحت کو متاثر کرتا ہے بلکہ ہمارے نظام صحت اور معیشت پر بھی بوجھ ڈالتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تمباکو کے استعمال کی روک تھام کیلئے اپنے ہیروز کو خراچ تحسین پیش کرنے کے لیے یہاں جمع  ہوئے ہیں، اسلئے  ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم ایک ایسی ثقافت کو فروغ دیں جو صحت، فلاح و بہبود اور اپنی قوم کی خوشحالی کو ترجیح دیتی ہے۔

سی ٹی ایف کے میں ڈائریکٹرٹوبیکوکنٹرول ساؤتھ ایشیاء ریجن ڈاکٹر ماہین ملک نے پاکستان میں سی ٹی ایف کے کی شراکت دار تنظیم کے عزم پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ سی ٹی ایف کے تمباکو کے استعمال سے پیدا ہونے والے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے موثر اور قابل عمل اقدامات اٹھائے گی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سی ٹی ایف کے اس حوالے سے مربوط پالیسیوں کو یقینی بنانے کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔

اس موقع پر اسپارک کے پروگرام مینیجر ڈاکٹر خلیل احمد ڈوگر نے تمباکو کے استعمال سے بچوں کی صحت اور ان کی فلاح و بہبود پر پڑنے والے برے اثرات جیسے اہم مسئلے کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ انسداد تمباکو کے حوالے سے مرتب کی گئی سفارشات پر عمل درآمد کرکے ملک کے نوجوانوں کے لیے ایک محفوظ اور صحت مند ماحول قائم کیا جا سکتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہمارے نوجوان تمباکو سے دور رہ کر پروان چڑھیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر