کراچی: کینٹ اسٹیشن میں ٹرین سے بم ملنے کے واقعے کا مقدمہ تا حال درج نہ ہو سکا
کینٹ اسٹیشن میں ٹرین سے بم ملنے کے واقعے کا مقدمہ اب تک درج نہ ہو سکا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مقدمہ کینٹ ریلوے اسٹیشن تھانے میں درج کیا جائے گا، مختلف پہلووں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں،
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بم پشاور اسٹیشن سے ٹرین میں رکھا گیا، پشاور سے کراچی تک مختلف اسٹیشنز کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹائمر کے مطابق بم پھٹنے کا ٹائم دوپہر 12 بجے کا تھا، دوپہر 12 بجے ٹرین سکھر روہڑی جنکشن پر تھی، بم میں موجود ڈیوائس ناکارہ ہونے کی وجہ سے بم پھٹ نہیں سکا، کینٹ اسٹیشن پر ٹرین آکر رکی تو ایک گھنٹے بعد پولیس کو بم کی اطلاع ملی، ٹرین میں موجود مشکوک بیگ کی اطلاع ریلوے کے عملے نے دی، تاہم ریلوے کے عملے سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے.
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
