Advertisement
Advertisement
Advertisement

فواد چوہدری کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Now Reading:

فواد چوہدری کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
فواد چوہدری

فواد چوہدری کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نے زمین کی خریداری میں خورد برد سے متعلق کیس میں فواد چوہدری کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔

فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری نے سماعت کے دوران دلائل پیش کیے کہ بینکنگ ٹرانزیکشن کا ریکارڈ ہے تو عدالت کے سامنے رکھیں، مجھے بولنے دیں، ورنہ میری آواز ہائیکورٹ تک پہنچ جائے گی۔

نیب پروسیکیوٹر نے کہا کہ نیب نے بینکنگ ٹرانزیکشن تو عدالت کے سامنے رکھ دی ہیں۔

وکیل فیصل چوہدری نے جواب دیا کہ فواد چوہدری کی بینکنگ ٹرانزیکشن ہمیں تو نہیں دی گئی، ہم فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہیں، میرا بینک اکاؤنٹ کوئی اور کیسے چلا سکتا ہے؟ فواد چوہدری کو انکوائری اسٹیج پر گرفتار کیا گیا، فواد چوہدری کو صرف انتخابات نہ لڑنے کے مقاصد کے باعث گرفتار کیا گیا۔

Advertisement

احتساب عدالت نے فواد چوہدری کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو ہدایت دی کہ تفتیش مکمل کر لیں اور وکلاء سے ملاقات بھی کرا دیں۔

فواد چوہدری کو 5 جنوری کو دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر