Advertisement
Advertisement
Advertisement

ن لیگ سندھ میں عوامی رابطہ مہم کب شروع کرے گی؟

Now Reading:

ن لیگ سندھ میں عوامی رابطہ مہم کب شروع کرے گی؟
ن لیگ

ن لیگ سندھ میں عوامی رابطہ مہم کب شروع کرے گی؟

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سندھ بھر میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے اور ورکرز کنونشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے علاقے لیاری، کیماڑی، ملیر اور کورنگی میں ن لیگ ورکرز کنونشنز کا انعقاد کرے گی، پہلا ورکرز کنونشن 15 دسمبر کو حیدرآباد میں ہوگا جبکہ نوشہروفیروز، سانگھڑ، میرپور خاص، نواب شاہ، سکھر  لاڑکانہ ڈویزن میں بھی ن لیگ ورکرز کنونشن منعقد کرے گی۔

ن لیگ ورکرز کنونشنز سے صوبائی صدر بشیر میمن، مرکزی نائب صدر شاہ محمد شاہ، محمد زبیر، کھیئل داس کوھستانی، نہال ہاشمی، علی اکبر گجر اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔

اس حوالے سے صدر اقلیتی ونگ سندھ کھیئل داس نے بتایا کہ 20 سے 25 دسمبر تک ن لیگ کے تحت سندھ بھر میں کرسمس اور بانی قائد اعظم  محمد علی جناح، قائد نواز شریف کی سالگرہ کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوگی۔

سابق رکن قومی اسمبلی کھیئل داس نے کہا کہ سندھ میں ن لیگ باضابطہ طور پر اپنی انتخابی شروع کرنے جارہی ہے، ن لیگ سندھ میں مضبوط سیاسی قوت ہے، سندھ کے عوام نواز شریف کی ترقی کے ویژن کے ساتھ ہیں۔

Advertisement

رہنما ن لیگ نے کہا کہ سندھ بھر میں ورکرز کنونشن عوامی اجتماعات منعقد ہونگے، ن لیگ قیادت کی ہدایت پر سندھ میں بھرپور انتخابی مہم شروع کررہے ہیں۔

کھیئل داس نے مزید کہا کہ 2024 کے الیکشن نتائج ثابت کریں گے نظریہ نواز پورے ملک میں مقبول ہے، بشیر میمن کے آنے سے سندھ میں ن لیگ کی مزید متحرک ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر