
الیکشن کمیشن کسی امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد نہ کرے، سرور خان
استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) رہنما سرور خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں سے درخواست کرتا ہوں کہ جو بھی امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرانے آئے اس کو مسترد نہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما سرور خان نے آر او این اے 53 دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے سے الیکشن کا ٹرن آوٹ بڑھے گا اور لوگ باہر نکل کر ووٹ ڈالیں گے۔
سرور خان نے کہا کہ کسی کے کاغذات سیاسی وابستگی پر مسترد نہیں ہونے چاہیے، علاقے کے مسائل سے مکمل آگاہ ہوں، علاقے میں دو اسپتال بنانے ہیں اور رکے ہوئے منصوبے مکمل کرنے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News