Advertisement
Advertisement
Advertisement

میئر کراچی کی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت

Now Reading:

میئر کراچی کی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت
میئر کراچی کی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت

میئر کراچی کی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی صدارت میں کے ایم سی کے مختلف محکموں کا اجلاس ہوا جس میں میئر کراچی نے طارق روڈ اور اس کے اطراف میں ڈبل پارکنگ اور پتھارے فوری ہٹانے کی ہدایت کردی۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ محکمہ انسداد تجاوزات کے جو افسران دی گئی ہدایت پر عمل نہیں کریں گے ان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

میئر کراچی نے محکمہ انسداد تجاوزات کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کو جاری رکھا جائے، کے ایم سی کی سڑکوں پر بل بورڈز قواعد کے مطابق لگائے جائیں۔

انہوں نے کہا خلاف ضابطہ لگائے گئے بل بورڈز فوری ہٹائے جائیں، انڈر پاسز اور پیڈ سٹرین برجز کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کئے جائیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ انڈر پاسز کی خوبصورتی اور دلکشی کے لیے مختلف اداروں سے تعاون حاصل کیا جائے، انڈر پاسز میں ان کمپنیوں اور اداروں کے بل بورڈز لگائے جائیں جو ان انڈر پاسز کی دیکھ بھال کو بھی یقینی بنائیں۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں کہ کے ایم سی کی تمام زمینوں کو محفوظ بنایا جائے، کے ایم سی کی آمدنی میں اضافے کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ کے ایم سی اپنے پاؤں پر کھڑی ہوسکے۔

انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کے ایم سی کی مختلف خدمات کو آؤٹ سورس کیا جائے تاکہ اس سے بہتر آمدنی ہوسکے اور ریونیو جمع کرنے والے محکمے اپنے اپنے ٹارگٹ پورے کریں۔۔

میئر کراچی کہتے ہیں کہ یوسف گوٹھ بس ٹرمینل میں پارکنگ میں مزید پارکنگ کی گنجائش نکالی جائے تاکہ زیادہ بسیں پارک ہوسکیں اور یوسف گوٹھ بس ٹرمینل کی شاپ سے کرائے کی مد میں بقایہ جات فوری وصول کیے جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر