“پاکستان اور امریکہ کے درمیان متعدد معاملات پر مشاورت جاری ہے”
اسلام آباد: دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان متعدد معاملات پر مشاورت جاری ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پاکستان اور امریکہ کئی معاملات پر مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں، اس مشاورت کو آگے بڑھانے کے لیے دوروں کا تبادلہ جاری رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک امریکہ مشاورت کے تناظر میں آنے والے دنوں میں درج ذیل دورے ہو رہے ہیں، اسسٹنٹ سکریٹری برائے آبادی، پناہ گزین اور ہجرت، جولیٹا والس نوئیس کل پاکستان پہنچیں گی، ان کا دورہ پاکستان 6 دسمبر تک جاری رہے گا۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ افغانستان کے لیے امریکی خصوصی ایلچی ٹام ویسٹ 7 دسمبر کو پاکستان پہنچیں گے، ٹام ویسٹ 9 دسمبر تک دورہ پاکستان جاری رکھیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ امریکی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری الزبتھ ہورسٹ 9 دسمبر کو اسلام آباد پہنچیں گی اور 9 دسمبر تک پاکستان کا دورہ کریں گی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ یہ دورے امریکہ کے ساتھ افغانستان کی صورتحال سمیت متعدد مسائل پر جاری مذاکرات کا حصہ ہیں، تاہم ان دوروں کا مقصد صرف افغانستان کی صورتحال تک محدود نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
