
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کوئٹہ پہنچ گئے
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کوئٹہ پہنچ گئے، نگراں وزیراعظم کا ایئرپورٹ پر گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ اور نگراں وزیراعلیٰ علی مردان ڈومکی نے استقبال کیا۔
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کوئٹہ میں قیام کے دوران گورنر بلوچستان، نگران وزیراعلیٰ اور نگران وزراء سے ملاقاتیں کریں گے۔
انوارالحق کاکڑ پی ٹی وی سٹیشن کا دورہ کرنے کے علاوہ سی ایم ہاؤس میں یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کا افتتاح بھی کریں گے۔
نگراں وزیراعظم کو امن وامان کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News