نگران وزیر آبپاشی سندھ ایشور لال کا محکمہ آبپاشی سندھ کی زمینوں پر قبضے کے خاتمے کے لیے بڑا اقدام
نگران وزیر آبپاشی سندھ ایشور لال نے محکمہ آبپاشی سندھ کی زمینوں پر قبضے کے خاتمے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق روہڑی سرکل حیدرآباد اور خیرپور ایریگیشن سرکل سکھر میں سرکاری زمینوں سے غیر قانونی انکروچمنٹ و قبضے کے خاتمے کے لیے کمیٹیاں قائم کر دی گئیں۔
روہڑی کینال سرکل حیدرآباد کی سربراہی سپرنٹنڈنٹ انجینئر ظہیر احمد میمن کریں گے جبکہ خیرپور ایریگیشن سرکل سکھر کی سربراہی سپرنٹنڈنٹ انجینئر اشفاق نوح میمن کریں گے۔
ممبران میں ایکس ای این بیراج ڈویژن سکھر سید علی شاہ، ایکس ای این ریگولیشن سب ڈویژن سکھر امیر بخش، ایکس ای این ہالا ایریگیشن ڈویژن ہالا خالد جان بلوچ مہر شامل ہوں گے۔
ایکس ای این ڈرینیج ڈویژن بدین فواد میمن دونوں کمیٹیوں میں اپنے فرائض انجام دیں گے۔
دونوں کمیٹیاں محکمہ آبپاشی سندھ کی تمام جائیدادوں بشمول دفاتر، زمین، پلاٹس و بنگلوں کی فہرست تیار کریں گی۔
کمیٹیاں محکمہ آبپاشی کی قبضہ شدہ زمینوں کی نشاندہی کریں گی، تمام قابضین و ملزمان کے ناموں بمعہ شناختی کارڈ کی فہرستیں اور سرکاری زمینوں پر قبضے میں ملوث محکمہ آبپاشی کے افسران و ملازمین کی فہرست تیار کریں گی۔
کمیٹیاں قبضہ شدہ زمینوں سے متعلق عدالتوں میں زیر التواء کیسز کا بھی جائزہ لیں گی اور پندرہ روز میں محکمے کو اپنی سفارشات کے ساتھ رپورٹ جمع کروائیں گی۔
نگران وزیر آبپاشی سندھ کمیٹیوں کی سفارشات پر مبنی رپورٹ کی روشنی میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
