
الیکشن 2024؛ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت ختم
الیکشن کمیشن آف پاکستان سے بڑی خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ میڈیا پر حلقہ بندیوں سے متعلق غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں، الیکشن ایکٹ 2017ء اور رولز کے تحت حلقہ بندیوں کے اصول واضح ہیں۔
الیکشن کمیشن نے اعلامیے میں کہا کہ صوبے کی آبادی کو مختص سیٹوں پر تقسیم کیا جاتا ہے تو ہر سیٹ کے کوٹے کا تعین ہو جاتا ہے، اضلاع کی سیٹوں کے تعین کیلئے کوٹے کو ضلع کی آبادی پر تقسیم کیا جاتا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کسی ضلع کو مکمل سیٹیں دینے کے بعد بقایا آبادی 0.5 سے کم رہ جائے تو نظر انداز کیا جاتا ہے۔ اگر آبادی 0.50 سے زیادہ ہو تو اس ضلع کو ایک سیٹ دے دی جاتی ہے، اگر کسی ضلع کی سیٹوں کا حصہ 4.49 بنتا ہے تو اسے 4 سیٹیں ملتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News