
عام انتخابات سے قبل پرویز خٹک کا سرپرائز اعلان
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ میں گواہ ہوں پی ٹی آئی نے جتنے بھی الیکشن کرائے ہیں سب جعلی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جو کام ہم نے خیبر پختو نخوا میں کیا، وہ ہم دیگر صوبوں میں نہ کرسکے، جو صحت، تعلیم سمیت دیگر ریفارمز یہاں لیکر آئے تھے، باقی صوبوں میں ہم کچھ نہ کرسکے، ریفارمزسے متعلق ہم سے ہرکوئی پوچھ سکتا ہے، ہم نے صوبے میں صحت، تعلیم اور پولیس ریفارمز لیکر آئے، جب تک ملک کا قرضہ ختم نہیں کریں گے،اس وقت تک مہنگائی ختم نہیں ہوسکتی۔
پرویز خٹک نے کہا کہ ہمارے ساتھ جو ظلم ہورہا ہے، وفاق کررہا ہے، وفاق ہمارے بقایاجات ادا نہیں کررہے ہیں، اپنے دور حکومت میں بھی میں لڑتا رہا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اب وہ پی ٹی آئی نہیں ہے، جوپہلےتھی، میں گواہ ہوں، جتنے الیکشن پی ٹی آئی نے کرائےہیں، سب جعلی ہوئے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی صاف اور شفاف الیکشن کا مطالبہ کرتے ہیں، اپنی پارٹی میں صاف الیکشن نہیں کرتے، رسٹر گوہر پارٹی کارکن نہیں ہے، اوراس کوسربراہ بنادیا۔
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک نے مزید کہا کہ حلقہ بندیاں بنانے کے بعد الیکشن کو 4 مہینے کا وقت دینا چاییے، جو تاریخ دی ہے، بعض علاقوں میں شدید سردی ہوتی ہے، ابھی ہماری پارٹی نئی ہے، مضبوط بنانے کے لیے کوشش کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News