Advertisement
Advertisement
Advertisement

ن لیگ آئندہ عام انتخابات میں کامیاب ہو پائے گی؟ بڑا انکشاف

Now Reading:

ن لیگ آئندہ عام انتخابات میں کامیاب ہو پائے گی؟ بڑا انکشاف
ن لیگ

ن لیگ آئندہ عام انتخابات میں کامیاب ہو پائے گی؟ بڑا انکشاف

سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینئر پارلیمنٹرین سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ آٹھ فروری کے الیکشن میں ن لیگ کے لیے کچھ بھی نہیں ہے یہ پنجاب میں اتحاد، یہ بوکھلاہٹ ظاہر کررہی کہ ن لیگ کے لیے کچھ نہیں بچا۔

سابق صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاڈے پریشان ہیں اُنہیں کچھ نظر نہیں آرہا ہے، یہ پنجاب میں اتحاد، یہ گھبراہٹ اس بات کی غمازی ہے کہ یہ الیکشن اُن کا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ اس طرح ظاہر کررہی تھی کہ اقتدار اُن کے ہاتھ میں ہے، پھر کیوں ق لیگ اور آئی پی پی کے پاس دوڑے جارہے ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کا لاڈلہ بننا چاہتی ہے یہ کسی اور کا لاڈلہ بننے کی کوشش کررہے ہیں، الیکشن میں کسی اور کا لاڈلہ نہیں بلکہ وہ جیتے گا جو عوام کا لاڈلہ ہوگا۔

رہنما پی پی نے کہا کہ یہ اب کچھ بھی کرلیں یہ الیکشن ن لیگ کا نہیں ہے، اسی لیے اب ن لیگ والے الیکشن کی بات نہیں کرتے آئیں، بائیں، شاہیں کرتے ہیں۔

Advertisement

انکا کہنا تھا کہ کوئی جماعت سیکیورٹی کا بہانہ کررہی ہے کوئی سردی کو جواز بنا رہی ہے ن لیگ بھی الیکشن پر مطمئین نہیں ہے، ہم میاں صاحب کی عزت کرتے ہیں لیکن سیاست میں ان کا کچھ نہیں رہا اسی لیے وہ آئیں، بائیں، شاہیں کررہے ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ اس الیکشن میں پیپلزپارٹی ملک کی سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرکے ایوان میں آئے گی، نو فروری کا دن بلاول بھٹو کا ہوگا اور دیگر جماعتوں کا سورج غروب ہوچکا ہوگا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن اعلان کر چکا ہے کہ جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کرائے جائیں گے جبکہ سپریم کورٹ میں 11 فروری کی تاریخ سامنے آئی تاہم صدر سے مشاورت کے بعد 8 فروری کی تاریخ پر اتفاق ہوا۔

قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات آٹھ فروری کو کرائے جائیں گے جس کا الیکشن کمیشن کی جانب سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب آئندہ عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق اہم ترین معاملہ طے ہوگیا، الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کردی، ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت حلقہ بندیاں مکمل کی گئیں۔

اس کے علاوہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ  چند روز میں الیکشن شیڈول دے دیا جائے گا، پولنگ 8 فروری 2024ء کو ہو گی، حلقہ بندیاں شائع ہوچکی ہیں باقی سب کچھ اپنے وقت پر ہوگا، ہم سب کچھ اپنے وقت سے پہلے کررہے ہیں، الیکشن شیڈول، آر آوز اور ڈی آر آوز کی تعیناتی بھی وقت پر ہوگی۔

Advertisement

بعدازاں الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں تاہم الیکشن کے اعلان مسلم لیگ ن اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان کیا جبکہ پیپلز پارٹی نے عام انتخابات میں سولو فلائٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر