Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر مملکت کا ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر اہم پیغام

Now Reading:

صدر مملکت کا ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر اہم پیغام
صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر اہم پیغام جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایڈز کے خاتمے کا عالمی دن “کمیونٹیز کو رہنمائی کرنے دیں” کے عنوان سے منایا جا رہا ہے، دن منانے کا مقصد ایڈز کے خاتمے میں کمیونٹیز کے کردار کو اجاگر کرنا ہے، ایچ آئی وی کے خاتمے کیلئے کمیونٹی کی سطح پر کوششوں بصیرت اور پسماندہ آبادی تک صحت کی خدمات پہنچانے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایچ آئی وی کے خلاف قومی رسپانس بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، اس بیماری سے نہ صرف بچا جا سکتا ہے بلکہ اس کا علاج بھی ممکن ہے، آج ہم ڈیٹا پر مبنی جدید حل اپنانے امتیازی سلوک کا خاتمہ کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کرتے ہیں، ہمیں صحت کا نظام مستحکم کرنے نئے انفیکشن کم کرنے شواہد پر مبنی پالیسیاں اور منصوبے اپنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی کی روک تھام تشخیص اور علاج تک رسائی یقینی بنانا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، پاکستان ایچ آئی وی سے متاثرہ تمام افراد کو تحفظِ صحت فراہم کرنے کیلئے کام کر رہا ہے، ہمارے پاس ایڈز سے متاثرہ افراد کا معیار زندگی بہتر بنانے کی صلاحیت اور عزم موجود ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول میڈیا اور کمیونٹی رہنماء بیماری کا پھیلاؤ روکنے کیلئے آگاہی پیدا کریں۔

عارف علوی نے کہا کہ ایچ آئی وی کی منتقلی کی روک تھام نگرانی کا نظام قائم کرنے کی ضرورت ہے، بیماری کے خاتمے کیلئے عملے کو تربیت دینا اور ادارہ جاتی ڈھانچے کو مضبوط بنانا ہو گا، مستقبل کے بے شمار مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے ماضی کی کامیابیوں اور چیلنجز پر غور کرنا ہو گا، پاکستان صحت سہولیات تک رسائی بڑھانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ دنیا بھر میں آج ایچ آئی وی ایڈز سے بچاؤ اور آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد اس جان لیوا مرض ایڈز سے بچاؤ کے بارے میں لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔

آج دنیا بھر میں اس انتہائی مہلک مرض ایڈز کے بارے میں آگاہی دینا اور ایڈز سے بچاؤ سے متعلق حفاظتی احتیاطی تدابیر کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے، ایڈز کا عالمی دن دنیا میں پہلی مرتبہ 1987ء میں منایا گیا، عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں کروڑوں سے زائد افراد ایچ آئی وی ایڈز سے متاثر ہیں، پاکستان میں ایڈز پھیلنے کی سب سے بڑی وجہ نشہ کرنے والے افراد کا سرنجوں کا غلط استعمال ہے۔

ایڈز کا مرض ایک وائرس کے ذریعے پھیلتا ہے، جو انسانی مدافعتی نظام کو تباہ کر دیتا ہے، ایسی حالت میں کوئی بھی بیماری انسانی جسم میں داخل ہوتی ہے تو مہلک صورت اختیار کر لیتی ہے۔ اس جراثیم کو ایچ آئی وی کہتے ہیں اور یہ انسانی جسم کے مدافعتی نظام کو ناکارہ بنانے والا وائرس بھی کہلاتا ہے، ماہرین کے مطابق صرف احتیاط ہی کے ذریعے اس بیماری سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

جدید سائنسی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ایچ آئی وی کا شکار ہونے کے چند دن بعد 85 فیصد لوگوں کو انفیکشن کی علامات ظاہر ہوتی ہیں جس کا بروقت علاج مرض کو جان لیوا ہونے سے بچا سکتا ہے۔

ہمارے معاشرے میں آج بھی ایڈز سے متعلق آگاہی ہونے کے باوجود خوف موجود ہے اور ایچ آئی وی سے متاثرہ شخص کو مرض اور معاشرے دونوں سے اپنی بقا کی جنگ لڑنا پڑ رہی ہے، ایڈز کا علاج بروقت تشخیص اور احتیاط کے ساتھ ساتھ مثبت رویہ اپنائے بغیر ممکن نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ عام آدمی کو اس مرض کے بارے میں شعور حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر