
آصف زرداری سے ملاقات، عبدالقدوس بزنجو نے پی پی میں شمولیت اختیار کر لی
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما عبدالقدوس بزنجو کے ہمراہ سید نظام الدین، سید حمید، نصیر احمد بزنجو، میر عبدالوہاب بزنجو، سابق وزیر سکندر عمرانی و دیگر نے بھی پی پی پی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔
آصف زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والی بلوچستان کی سیاسی شخصیات کو خوش آمدید کہا۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی عام انتخابات سے قبل سیاسی طور پر متحرک ہو گئی ہے اور ناراض رہنماؤں سمیت مزید نئی سیاسی شخصیات کو اپنے ساتھ منسلک کرنے کیلئے کوششوں میں لگی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News