Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن 8 فروری کو ہی ہونگے، اس پر کوئی دورائے نہیں، مرتضیٰ سولنگی

Now Reading:

الیکشن 8 فروری کو ہی ہونگے، اس پر کوئی دورائے نہیں، مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ الیکشن 8 فروری کو ہی ہونگے اور اس پر کوئی دورائے نہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے نگران صوبائی وزیر اطلاعات احمد شاہ کے ہمراہ سندھ اسمبلی میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت مل کر کام کریں گے تو رابطے کا فقدان نہیں ہو گا، آٹھ فروری کو الیکشن ہو گا اس میں کسی کو شبہ نہی ہونا چاہیے، عوام کے فیصلے کرنا منتخب لوگوں کا کام ہے، ہم صرف نگرانی کر رہے ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان فاصلوں میں کوئی فقدان نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں حالات خراب نہ ہوں اور انتخابات صاف وشفاف ہوں، انتخابات کو خراب کرنے کے لیے مفروضہ پر دیہان نہیں دینا چاہیے، انتخابات کے حوالے سے لیول پلیئنگ فیلڈ کے بیانات سیاست کا حصہ ہیں، الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، کسی عدالت یا نگران وزیر نے الیکشن نہیں کرانے، سیاسیت کے اندر شکوے شکایت جمہوریت کا حصہ ہیں۔

نگران صوبائی وزیر اطلاعات احمد شاہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ میری دعوت پر وفاقی وزیر اطلاعات کراچی آئے ہیں، چاہتا ہوں کہ وفاقی اور صوبائی معاملات میں بہتر کوارڈنیشن ہو سکے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر