
گیس صارفین کیلئے بری خبر؛ حکومت نے بلز میں اضافہ کردیا
گیس صارفین کیلئے بری خبر سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے احکامات کی تابعداری کرتے ہوئے حکومت نے گیس صارفین کو نومبر کے دوگنے بلز بھیج دیئے ہیں، موجودہ بلز میں گیس کی قیمت میں چار گنا زائد ٹیکسزعائد کیے گئے ہیں۔
گیس میٹر کا کرایہ 40روپے عائد کیا گیا ہے جبکہ فکسڈ چارجز 400روپے عائد کیے گئے ہیں اور جنرل سیلز ٹیکس مختلف بلز کے تناسب سے عائد کیا گیا ہے۔
صرف 147روپے کی گیس خرچ کرنے والے صارف کو 550روپے کے ٹیکسز بھیجے گئے ہیں جبکہ صرف 147روپے کی گیس خرچ کرنے والے صارف کو 105.79 روپے جی ایس ٹی لگایا گیا ہے۔
نومبر کے گیس بلوں نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں، پچھلے ماہ جس صارف کا بل 340روپے آیا تھا اب 700روپے آیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News