الیکشن ملتوی ہونے سے ملک کو بڑا نقصان پہنچ سکتا ہے، خورشید شاہ
سابق وفاقی وزیر و پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ خواتین کو بھی سیاست میں بھرپور حصہ لینا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق سید خورشید شاہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سیاست دان اپنے شہر کو اپنا گھر سمجھتے ہیں، اس ملک میں خواتین ترقی نہیں کریں گی تو ملک ترقی نہیں کرے گا، خواتین کو اسکلز سیکھنے میں آگے آنا چاہیے، پہلے یہاں ایک گرلز کالج تھا مگر ہم نے اس کو بڑھا کر چار کیا، ہمارے پاس خواتین کا بہت بڑا ٹیلنٹ موجود ہے۔
سید خورشید شاہ نے کہا کہ ہمارے گاؤں میں بچیوں کو میٹرک پاس کرنے کے بعد گھر بٹھا دیا جاتا ہے، اروڑ یونیورسٹی پورے ایشیا کی واحد یونیورسٹی ہے جو ہیریٹیج کی ہے، ہماری خواتین تب آگے آئیں گی جب وہ تعلیم لیں گی، محترمہ بینظیر بھٹو نے ایک عورت ہو کر دہشتگردی کا مقابلہ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
