
جلد از جلد عوام کو مفت اور سستی بجلی فراہم کریں گے، وزیر توانائی سندھ
پیپلزپارٹی کے رہنما ناصر شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کیخلاف پروپیگنڈے کیے جاتے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما ناصر شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس بار سینٹرل پنجاب اور کے پی کے سے بڑی امیدیں ہیں، بلاول بھٹو ہی وزیراعظم ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹکٹوں کے حوالے سے فیصلہ قیادت کرے گی، پیپلزپارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کا اعلان 27 دسمبر کے بعد ہوگا، اب جو تبادلے ہورہے ہیں ہمیں اس پر تحفظات ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ راؤ انور کی باتوں میں کوئی نئی بات نہیں، راؤ انور کی باتیں 2013 اور 2018 والی باتیں ہیں، الزام تراشیاں اور پروپیگنڈے پیپلزپارٹی کے خلاف کیے جاتے رہے ہیں۔
پیپلزپارٹی کے رہنما ناصر شاہ نے مزید کہا کہ جان محمد مہر کے قاتلوں کو گرفتار ہونا چاہیئے، جان محمد مہر ہمارا بھی بھائی تھا، ہم نے ان کے لیے ہمیشہ بات کی ہے اور کرتے رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News