
اکتوبر کی نسبت نومبر 2023 کے دوران برآمدات میں 4 فیصد کمی ریکارڈ
ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر 2023ء کی نسبت نومبر کے دوران برآمدات میں 4 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔
دستاویز کے مطابق گزشتہ ماہ نومبر کے دوران 2 ارب 57 کروڑ ڈالر کی برآمدات ریکارڈ ہوئیں۔
اکتوبر کے مقابلے نومبر میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 8 فیصد اضافے سے 1.30 ارب ڈالر رہی، درآمدات 7فیصد کمی 4.53 ارب ڈالر رہی جبکہ اکتوبر کے مقابلے نومبر میں تجارتی 10 فیصد کمی سے 1 ارب 96 کروڑ ڈالر رہ گیا۔
رواں مالی سال 5ماہ میں برآمدات 2فیصد اضافے سے 12.17ارب ڈالر جبکہ درآمدات 17 فیصد کمی سے 21ارب 63 کروڑ ڈالر رہی۔
یاد رہے کہ رواں مالی سال 5 ماہ میں تجارتی خسارہ 33 فیصد کمی سے 9ارب 45 کروڑ ڈالر رہ گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال 5 ماہ میں تجارتی خسارہ 14 ارب 12 کروڑ ڈالر تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News