الیکشن 2024: کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلوں کی سماعت آج سے شروع
کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلوں کا عمل آج سے شروع ہو چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج سے کاغذات نامزدگی کے منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں جمع کرائی جا سکیں گی۔
کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں جمع کرانے کا عمل بدھ تک جاری رہے گا۔
فیصلے 10 جنوری 2024 تک کر دیے جائیں گے اور امیدواروں کی حتمی فہرست 11 جنوری کو آویزاں کی جائے گی۔
امیدوار 12 جنوری تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔
انتخابی نشانات 13 جنوری کو الاٹ کیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان میں عام انتخابات کے لیے آٹھ فروری 2024 کی تاریخ کا اعلان کیا ہے جس کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے جبکہ کاغذات نامزدگی کی وصولی کا وقت بھی ختم ہوچکا ہے لہٰذا الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
عام انتخابات کے لئے ہزاروں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، انتخابات کے دوسرے مرحلے میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل شروع ہوگیا جو30 دسمبر تک جاری رہے گا۔
ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے 28 ہزار 626 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں جبکہ قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کیلئے 7242 مرد اور 471 خواتین امیداروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
