Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر مملکت کا مصر، عمان، بوسنیا، سری لنکا اور قبرص کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور

Now Reading:

صدر مملکت کا مصر، عمان، بوسنیا، سری لنکا اور قبرص کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور

صدر مملکت کا مصر، عمان، بوسنیا، سری لنکا اور قبرص کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مصر، عمان، بوسنیا، سری لنکا اور قبرص کے ساتھ تجارت، معیشت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عرب جمہوریہ مصر، سلطنت عمان، بوسنیا و ہرزیگووینا، جمہوریہ قبرص اور سری لنکا کے نامزد سفیروں / ہائی کمشنر سے گفتگو کی، سفارتکاروں نے اپنی سفارتی اسناد صدر مملکت کو پیش کیں اور ان سے الگ الگ ملاقات کی۔

صدر مملکت سے مصر کے سفیر ڈاکٹر ایہاب محمد عبدالحامد حسن کی ملاقات

پاکستان میں مصر کے نامزد سفیر ڈاکٹر ایہاب محمد عبدالحامد حسن کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر مملکت اکٹر عارف علوی نے مصر کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ  دونوں برادر ممالک کے عوام کے درمیان مشترکہ عقیدے، ثقافتی وابستگی اور اقدار پر مبنی رشتوں سے ظاہر ہوتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، اقتصادی اور ثقافتی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

ڈاکٹر عارف علوی نے غزہ میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں بے گناہ لوگوں کے قتل اور عوامی املاک کو ہونے والے بھاری نقصان پر پاکستان کی گہری تشویش کا اظہار کیا جبکہ ڈاکٹر ایہاب محمد عبد الحامد حسن نے بتایا کہ مصر غزہ کے لیے انسانی امداد کی حمایت کر رہا ہے۔

صدر مملکت سے سلطنت عمان کے نامزد سفیر فہد سلیمان خلف الخروسی کی ملاقات

سلطنت عمان کے نامزد سفیر فہد سلیمان خلف الخروسی سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے درمیان مختلف شعبوں میں بہترین تعلقات ہیں، پاکستان نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا ہے اور اس سلسلے میں اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل تشکیل دی ہے۔

عارف علوی نے ایس آئی ایف سی پاکستان کے آئی ٹی، زراعت، معدنیات اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے ون ونڈو آپریشن فراہم کرتی ہے۔

صدر مملکت نے بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم کو بھی اجاگر کیا جبکہ سلطنت عمان کے نامزد سفیر فہد سلیمان خلف الخروسی نے پاکستان کے عوام اور حکومت کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید بہتر بنانے کے لیے کام کریں گے۔

 صدر مملکت سے بوسنیا و ہرزیگوینا کے نامزد سفیر ایمن کوہوڈاریوچ کی ملاقات

Advertisement

صدر مملکت عارف علوی نے بوسنیا و ہرزیگوینا کے نامزد سفیر ایمن کوہوڈاریوچ کی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بوسنیا و ہرزیگوینا کے ساتھ بھائی چارے اور باہمی اعتماد پر مبنی اپنی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، تجارت، معیشت اور عوامی رابطوں کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کی زبردست گنجائش موجود ہے۔

اس موقع پر بوسنیا و ہرزیگوینا کے نامزد سفیر ایمن کوہوڈاریوچ نے سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم کا اظہار کیا۔

صدر مملکت سے سری لنکا کے نامزد ہائی کمشنر ایڈمرل (ر) کی ملاقات

صدر مملکت نے سری لنکا کے نامزد ہائی کمشنر ایڈمرل (ر) رویندرا چندرا سری وجے گونارتنے سے ملاقات میں صدر مملکت سیاسی اور ثقافتی سطح پر دوروں کے تبادلے کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی روابط کو بڑھانے اور مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

عارف علوی نے کہا کہ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات گزشتہ سات دہائیوں میں مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جا رہے ہیں، سری لنکا پہلا ملک ہے جس نے پاکستان کے ساتھ آزادانہ تجارت کا معاہدہ کیا ہے، دونوں ممالک کے باہمی فائدے کے لیے دوطرفہ تجارت کے حجم کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت سے جمہوریہ قبرص کے نامزد سفیر اینڈریاس پی کوزوپس کی ملاقات

Advertisement

صدر مملکت عارف علوی نے جمہوریہ قبرص کے نامزد سفیر اینڈریاس پی کوزوپس کی ملاقات میں یورپی یونین کے تناظر میں جمہوریہ قبرص کی پاکستان کی مسلسل حمایت کو سراہا۔

عارف علوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قبرص کو ایک اہم دوست سمجھتا ہے اور قبرص کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانا چاہتا ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے غزہ میں پیش آنے والے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے بچوں اور خواتین سمیت معصوم لوگوں کو قتل کر کے تمام حدیں پار کر دی ہیں۔

عارف علوی نے سفیروں کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر