Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان ڈیرہ اسمعیل خان حملے کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کرے، ترجمان دفتر خارجہ

Now Reading:

افغانستان ڈیرہ اسمعیل خان حملے کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کرے، ترجمان دفتر خارجہ
ممتاز زہرہ بلوچ

افغانستان ڈیرہ اسمعیل خان حملے کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کرے، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ افغانستان ڈیرہ اسمعیل خان حملے کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کرے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بات کرتے ہوئے افغانستان پر زور دیا کہ ڈیرہ اسمعیل خان حملے کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کرے اور اس حملے میں ملوث لوگوں بشمول کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) رہنماؤں کو پاکستان کے حوالے کرے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، کسی بھی تیسرے ملک میں کالعدم ٹی ٹی پی سے بات چیت نہیں ہو رہی، پاکستان اس طرح کی خبروں کی سختی سے تردید کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کئی سال سے دہشت گردی کاشکارہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کا نشانہ بن رہی ہیں، پاکستان نے افغانستان کو حال ہی میں ہونے والے حملے کی تفصیلات فراہم کی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے منسلک دہشت گرد گروپ نےاس حملے کی ذمہ داری قبول کی، افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے، دہشت گرد تنظیموں کی پناہ گاہیں افغانستان میں ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا پاکستان نے افغانستان پر زور دیا تھا کہ وہ ڈیرہ اسمعیل خان حملے کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کرے اور اس حملے میں ملوث لوگوں بشمول ٹی ٹی پی رہنماؤں کو پاکستان کے حوالے کرے، افغانستان نے ڈیرہ اسمعٰیل خان حملے کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی رہنماؤں کی جانب سے دہشت گردی کی مذمت کرنے پر ان کا شکر گزار ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس بھیانک اور بزدلانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے، سیکیورٹی کونسل کے اراکین نے حملے میں ملوث دہشتگردوں، ان کے آرگنائزرز اور مالی امداد فراہم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر