آج کس کس کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے؟ تفصیلی رپورٹ
قومی، صوبائی اسمبلی اور مخصوص نشستوں پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کی مناسبت سے امیدواروں کے کاغذات کی جان پرتال کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے۔
ضلع وسطی حلقہ پی ایس 125 سے ایم کیوایم امیدوار عادل عسکری، این اے 248 پر ایم کیو ایم کے ارشد وہرا، پیپلز پارٹی کی ملیحہ منظور، مسلم لیگ ن کی مختیار ناز دھاریجو، ایم کیو ایم کی بلقیس مختار، مسلم لیگ ق کی امیدوار باسما ہوتی، مسلم لیگ ن کی امیدوار سورٹھ تھیبو جبکہ پیپلز پارٹی کی امیدوار ماروی فصیح کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں۔
این اے 245 غربی ایم کیو ایم کے امیدوار حفیظ الدین شیخ، این اے 247 وسطی سے ایم کیو ایم کے امیدوار عبدالوسیم، این اے 239 جنوبی سے جے یو آئی کے امیدوار مولانا نور الحق، این اے 242 کیماڑی پر پاک ڈیفنس موومنٹ کے ڈاکٹر شبیر احمد کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشتوں پر اب تک 32 کاغذات کی جان پرتال مکمل ہو چکی ہے، قومی اسمبلی اور اقلیت کی مخصوص نشستوں پر 26 امیدواروں کی اسکروٹنی مکمل ہو چکی ہے، آج صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 40 امیدواروں کو بلایا گیا ہے، قومی اور اقلیتی نشستوں پر 30 امیدواروں کی جان پرتال ہو گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ جو امیدوار کسی ایمرجنسی کی وجہ اسکرونٹی کی تاریخ تبدیل کر کے آنا چاہتے ہیں تو تعاون کیا جا سکتا ہے، اقلیتی نشستوں پر امیدواروں کو کرسمس کی وجہ سے 25 اور 26 تاریخ نہیں دی گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
