آئی بی اے کا اپنے ڈائریکٹر ٹریننگ پروگرام میں کمپیٹیشن قانون کا ماڈیول متعارف کروانے کا فیصلہ
آئی بی اے نے اپنے ڈائریکٹر ٹریننگ پروگرام میں کمپیٹیشن قانون کا ماڈیول متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
کمپٹیشن کَمِشن آف پاکستان (سی سی پی) اور انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن(آئی بی اے ) کراچی کے مندوبین کے درمیان ہونے والی میٹنگ میں آئی بی اے کے ڈائریکٹر ٹریننگ پروگرام میں کمپیٹیشن قانون کے ماڈیول کو شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
آئی بی اے کے ڈائریکٹر ٹریننگ پروگرام میں کمپیٹیشن قانون کا اضافہ سی سی پی کی ایڈواکسی ذمہ داریوں کے مطابق ہے اوراس کا مقصد کمپیٹیشن قانون میں کارپوریٹ لیڈرز کی مہارت میں اضافہ کرنا ہے۔
سی سی پی کے وفد میں سلمان امین ممبر(اوایف ٹی، ایگزیمشن اینڈ ایڈواکسی)، شہزاد حسین ڈی جی (لیگل،ایڈواکسی اینڈ رجسٹرار)اور احمد قادر ڈی جی (کمپیٹیشن پالیسی اینڈ ریسرچ شامل تھے۔
جبکہ آئی بی اے کی نمائندگی عبدالرحیم سوریہ، فرقان تمور(سینئر مینیجر)اور کہکشاں مظہر(اسسٹنٹ مینیجر) نے کی۔
میٹنگ میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ آئی بی اے اپنے ڈائریکٹر ٹریننگ پروگرام میں کمپیٹیشن قانون کے اضافہ کے بارے میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو بھی آگاہ کرے گا۔
کمپیٹیشن قانون کا ماڈیول دو جامع سیشنز پر مشتمل ہو گا۔ پہلے سیشن میں تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں کے تما م شعبوں میں آزاد کمپیٹیشن کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا جبکہ دوسرے سیشن میں کارپوریٹ لیڈرز کو کمپیٹیشن مخالف سرگرمیوں کی نشاندہی کرنے، کمپلائنس رِسک اور کمپیٹیشن قانون کی پابندی کے لئے حکمت عمل تیار کرنے کے بارے میں مذید روشناس کرایا جائے گا۔
ڈائریکٹر ٹریننگ پروگرام کے شُرکاء ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ابھرتے ہوئے چیلنجز کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کریں گے۔
آئی بی اے کے ڈائریکٹر ٹریننگ پروگرام میں دو سیشنز کو شامل کرنے سے اس بات کا قوی امکان ہے کہ شرکاء اپنی تنظیموں کے تجارتی اور اقتصادی فیصلوں میں منصفانہ کمپیٹیشن کو فروغ دیں گے۔
میٹنگ کے بعد ڈی جی(لیگل،ایڈواکسی اینڈ رجسٹرار) نے آئی بی اے کے طلباء کوکمپیٹیشن قانون پر پریزنٹیشن دی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
