
ن لیگ کی حکومت آئی تو امن اور خوشحالی آئے گی، احسن اقبال
رہنما ن لیگ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت آئی تو امن اور خوشحالی آئے گی۔
تفصیلات کے مطابق رہنما ن لیگ احسن اقبال نے شکر گڑھ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدا نخواستہ پی ٹی آئی کی حکومت بنی تو فساد اور انتشار پھیلائے گی، پی ٹی آئی اقتدار میں آکر عدلیہ، فوج اور اپوزیشن سے لڑے گی۔
احسن اقبال نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی 4 سالوں میں اپنا اور قوم کا سر پھوڑ کر اڈیالہ جیل بیٹھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا المیہ ہے کہ کامیاب حکومتوں کی ٹانگیں کھینچی گئیں، 2018 میں مہنگائی کی یہ صورتحال نہیں تھی، آج ہر شہری بجلی کے بلوں اور مہنگائی سے پریشان ہے۔
رہنما ن لیگ احسن اقبال نے مزید کہا کہ قوم ووٹ کے صحیح استعمال سے ملک بچا سکتی ہے، ن لیگ کی حکومت آئی تو امن اور خوشحالی آئے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News