
گورنرسندھ سے اٹلی کے قونصل جنرل کی ملاقات؛ اہم امور پر تبادلہ خیال
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے اٹلی کے قونصل جنرل ڈینیلو گوئیر ڈانیلا کی ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے اٹلی کے قونصل جنرل ڈینیلو گوئیر ڈانیلا نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔
ملاقات میں پاک اٹلی باہمی تعلقات، اقتصادی تعاون میں اضافے کی ضرورت، صوبہ سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاک اٹلی تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ مستحکم ہورہے ہیں، مختلف شعبوں میں وفود کے تبادلوں سے انہیں مزید مستحکم کیا جاسکتا ہے، اٹلی میں تعلیم کے لئے سندھ سے طالب علموں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ اٹلی کے سرمایہ کار ملک کے معاشی مرکز میں سرمایہ کاری کے سازگار حالات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
اٹلی کے قونصل جنرل ڈینیلو گوئیر ڈانیلا نے کہا کہ گورنر سندھ کے فلاحی اقدامات متاثر کن ہیں، ان سے عام آدمی کو بہت فائدہ ہورہا ہے۔
انسانی حقوق کی پاسداری ہر ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، کامران خان ٹیسوری
گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ بابائے قوم محمد علی جناح ؒ نے پاکستان کے ہر شہری کے حقوق کے تحفظ کی بات کی۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے چارٹر پر عملدرآمد ہر ملک کی اولین ذمہ داری ہے، بھارت اور اسرائیل انسانی حقوق کی پامالی کررہے ہیں،
ان کا کہنا تھا اس دن کے موقع پر اقوام متحدہ کے اراکین مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان میں تمام شہریوں کو یکساں انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے،اقلیتی آبادی کو ہر شعبہ زندگی میں آگے بڑھنے کے بھرپور مواقع حاصل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News