Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈی آئی خان؛ سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 27 دہشتگرد ہلاک

Now Reading:

ڈی آئی خان؛ سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 27 دہشتگرد ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 27 دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیاں کر کے مجموعی طور پر 27 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل کے مختلف علاقوں میں کارروائی کی جس کے دوران مجموعی طور پر 27 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چھ دہشتگردوں نے ڈی آئی خان کے علاقے دربان چیک پوسٹ پر حملہ کیا، دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرائی اور بعد ازاں خود کو بھی اڑا دیا، دھماکے کے باعث 23 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔

دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے درہ زندہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران 17 دہشتگرد مارے گئے۔

اس کے علاوہ سیکیورٹی فورسز نے کلاچی میں بھی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران دو سیکیورٹی اہلکار بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے اور 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

Advertisement

مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی سرگرم تھے جن سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر