چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اردن کا سرکاری دورہ
چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اردن کا سرکاری دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی، دوطرفہ سیاسی و سفارتی تعلقات اور عسکری تعاون پر غور ہوا۔
شاہ عبداللہ دوم کی جانب سے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو اس موقع پر آرڈر آف دی اسٹار آف جارڈن عطا کیا گیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کی اس دوران اردنی ہم منصب میجر جنرل یوسف احمد الحنیطی اور شاہی فضائیہ کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل محمد حیسات سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
