
فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیسز کو اکٹھا کردیا گیا
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیسز کو اکٹھا کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔
فواد چوہدری کی جانب سے وکیل فیصل چوہدری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
سماعت کے آغاز پر فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری اڈیالہ جیل میں قید ہیں جبکہ فواد چوہدری اس کیس میں تحریری معافی مانگ چکے ہیں، الیکشن کمیشن فواد چوہدری کی معافی مسترد کرچکا ہے، معافی نامہ مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ فراہم کیا جائے۔
چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ فواد چوہدری کو شوکاز نوٹس پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
وکیل فیصل چوہدری نے بتایا کہ کل توہین الیکشن کمیشن کیس میں اڈیالہ جیل میں ٹرائل ہوگا۔
چیف الیکشن کمشنر نے سوال کیا کہ کیوں نا فواد چوہدری کے توہین الیکشن کمیشن کے کیسز کو اکٹھا کردیں؟
الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیسز کو اکٹھا کر کے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News