
ماحولیاتی تبدیلیوں کے مسائل پر عالمی برادری کے ردعمل سے انسانیت کے مستقبل کا تعین ہوگا، وزیرخارجہ
نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے مسائل پر عالمی برادری کے ردعمل سے انسانیت کے مستقبل کا تعین ہوگا۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کو دبئی میں کوپ 28 کے موقع پر موسمیاتی تبدیلیوں پرگروپ 77 اور چین کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلوں کے مسائل سے نمٹنے کیلئے اقدامات کے ضمن میں وعدوں پر عمل درآمد کو تیز کرنے میں تمام ممالک کا کردار اہمیت کاحامل ہے، ماحولیاتی تبدیلیوں کے مسائل پر عالمی برادری کے ردعمل سے انسانیت کے مستقبل کا تعین ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کوپ 27 کے موقع پر گروپ 77 اور چین کے اجلاس میں پاکستان کی چئیرمین شپ میں موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والے نقصانات کیلئے فنڈ کے قیام کا تاریخی اقدام کیا گیا، موسمیاتی تبدیلی کے حوالہ سے تمام شعبہ جات بشمول موافقت اورموزونیت، موسمیاتی مالیات اورنقصانات کے ضمن میں گروپ کے اہداف کے حصول کیلئے ہمیں اسی اتقاق کی ضرورت ہے۔
جلیل عباس جیلانی نے درجہ حرارت میں 1.5 سینٹی گریڈ کے ہدف کو جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کو کم کرنے والے اقدامات میں قائدانہ کردار ادا کرنا چاہئیے۔
نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے ترقی پذیرممالک کی مالی معاونت اورماحولیاتی موزونیت کی ضرورت پربھی زوردیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News