
افغان سفیر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات؛ دورہ افغانستان کی دعوت
افغانستان کے پاکستان میں تعینات عبوری سفیر سردار احمد جان شکیب نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔
جے یو آئی ترجمان کے مطابق افغان عبوری سفیر نے مولانا فضل الرحمان کو افغان حکومت کا خصوصی پیغام پہنچایا۔
ملاقات میں پاک افغان تعلقات سمیت خطےکی صورت حال پرگفتگو کی گئی اور یہ اتفاق کیا گیاکہ پاکستان اورافغانستان کے درمیان بہتر تعلقات خطے میں امن کی ضمانت ہیں۔
افغانستان کے پاکستان میں تعینات عبوری سفیر سردار احمد جان شکیب نے مولانا فضل الرحمان کو افغان حکومت کی جانب سے دورہ افغانستان کی دعوت دی۔
اس موقع پر سابق ایم این اے مولانا صلاح الدین ایوبی بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News