Advertisement
Advertisement
Advertisement

انتخابات کے قریب آتے ہی الیکشن کمیشن متحرک؛ بڑا حکم سامنے آگیا

Now Reading:

انتخابات کے قریب آتے ہی الیکشن کمیشن متحرک؛ بڑا حکم سامنے آگیا
انتخابات

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اب تک کتنے امیدواروں نے اپیلیں جمع کرائیں؟

اسلام آباد: عام انتخابات 2024 کے قریب آتے ہی الیکشن کمیشن آف پاکستان متحرک ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے مختلف مقامات پر اشتہاری ہورڈنگز کا نوٹس لیتے ہوئے امیدواروں کو اتوار تک تمام ہورڈنگز ہٹانے کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے تنبیہ دیا کہ اتوار تک رضاکارانہ طور پر ہورڈنگز نہ ہٹائی گئیں تو کارروائی ہوگی، مانیٹرنگ ٹیمیں متعلقہ امیدوار کے خلاف کارروائی کریں گی۔

دوسری جانب عام انتخابات 2024 کے لئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران اور مانیٹرنگ ٹیموں کی تعنیاتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، تاہم مانیٹرنگ افسران انتخابی عمل کے دوران ضابطہ اخلاق اور الیکشن قوانین کی مانیٹرنگ کریں گی، کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران و مانیٹرنگ ٹیمیں تمام اضلاع میں انتخابی عمل اور انتخابی مہم کی کڑی نگرانی کریں گی، ڈویژنل سطح پر ریجنل مانیٹرنگ کوآرڈینیٹر بھی تعنیات کر دیے گئے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع کروانے کا وقت بڑھا دیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے وقت میں 2 دن کا اضافہ کر دیا ہے، کاغذات نامزدگی اب 24 دسمبر تک جمع کرائے جاسکیں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق امیدواروں کی ابتدائی فہرست کل جاری کی جائے گی، تاہم اتوار سے شروع ہونے والے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال رواں ماہ کی 30 تاریخ تک جاری رہے گی۔

بعدازاں الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی پراعتراضات 3 جنوری تک دائر کیے جا سکیں گے، کاغذات نامزدگی کےخلاف اپیلیں 10 جنوری تک سنی جائیں گی، امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 11 جنوری 2024 کو جاری کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے، ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے پولنگ 8 فروری کو ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر