
عام انتخابات 2024، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری
عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تین حلقوں کے لیے ریٹرننگ افسران جانچ پڑتال کر رہے ہیں۔
اب تک دو حلقوں سے 13 امیدواروں کے کاغذات کی اسکروٹنی مکمل ہو چکی ہے۔
اسلام آباد کے حلقوں این اے 46، این اے 47 اور این اے 48 سے 208 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 30 دسمبر تک جاری رہے گا۔
حلقہ این اے 46 سے 6 امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔
جماعت اسلامی کے میاں اسلم سمیت 6 امیدواروں کے کاغذات کی اسکروٹنی کی گئی، حلقہ این اے 46 سے آر او نے آج گیارہ امیدواروں کو طلب کیا تھا۔
این اے 48 سے اب تک بلائے گئے 13 امیدواروں میں سے 7 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کر لی گئی ہے۔
حلقہ این اے 47 سے 26 امیدواروں کو کل طلب کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News