Advertisement
Advertisement
Advertisement

ن لیگ نے پارٹی ٹکٹ کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز شروع کر دیے

Now Reading:

ن لیگ نے پارٹی ٹکٹ کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز شروع کر دیے
ن لیگ

ن لیگ نے پارٹی ٹکٹ کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز شروع کر دیے

ن لیگ نے پارٹی ٹکٹ کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز شروع کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) لاہور نے آئندہ الیکشن کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دیں۔

مسلم لیگ ن کے سئنیر رہنما خواجہ سعد رفیق کی سربراہی میں بورڈ لاہور میں انٹرویوز لے رہا ہے۔

ملک احمد خان صدر مسلم لیگ ن لاہور سیف الملوک کھوکھر، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن لاہور خواجہ عمران نذیر انٹرویوز کرنے والوں میں شامل ہیں۔

این اے ایک سو سترہ کی پی پی 145 اور پی پی 146 کے انٹرویوز جاری ہیں، این اے 118 کی پی پی 147 اور پی پی 148 کے انٹرویوز بھی ہو رہے ہیں، این اے 119 کی پی پی 149 اور پی پی 150 کے امیدواروں کے انٹرویوز دو بجے ہوں گے، این اے 120 کی پی پی 151 اور 154 کے انٹرویوز 3 بجے ہوں گے، پی پی 152 اور پی پی 153 کے انٹرویوز چار بجے، پی پی 155 اور پی پی 157 کے انٹرویوز پانچ بجے جبکہ پی پی 158 اور پی پی 163 کے انٹرویوز چھ بجے ہوں گئے ہوں گے۔

Advertisement

مسلم لیگ ن لاہور نے پارٹی ٹکٹ خواہشمندوں کو اکیلے آنے کی ہدایت کر دی ہے، کوئی بھی رہنما اپنے ساتھ پارٹی سپورٹرز نہیں لا سکے گا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن اعلان کر چکا ہے کہ جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کرائے جائیں گے جبکہ سپریم کورٹ میں 11 فروری کی تاریخ سامنے آئی تاہم صدر سے مشاورت کے بعد 8 فروری کی تاریخ پر اتفاق ہوا۔

قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات آٹھ فروری کو کرائے جائیں گے جس کا الیکشن کمیشن کی جانب سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب آئندہ عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق اہم ترین معاملہ طے ہوگیا، الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کردی، ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت حلقہ بندیاں مکمل کی گئیں۔

اس کے علاوہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ حلقہ بندیاں شائع ہوچکی ہیں باقی سب کچھ اپنے وقت پر ہوگا، ہم سب کچھ اپنے وقت سے پہلے کررہے ہیں، الیکشن شیڈول، آر آوز اور ڈی آر آوز کی تعیناتی بھی وقت پر ہوگی۔

Advertisement

صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ انتخابی شیڈول کب جاری ہوگا؟ سکندر سلطان راجہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ 8 فروری سے پیچھے 54 دن کا حساب لگا لیں۔

صحافی نے سوال کیا تھا کہ آر آوز اور ڈی آر آوز عدلیہ یا بیوروکریسی سے لیں گے؟ جس پر چیف الیکشن کمشنر نے مسکراتے ہوئے نو کمنٹس کا جواب دیا۔

بعدازاں الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں تاہم الیکشن کے اعلان مسلم لیگ ن اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان کیا جبکہ پیپلز پارٹی نے عام انتخابات میں سولو فلائٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر