
وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ فلسطین اسرائیل جنگ ظالم اور مظلوم کے درمیان ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کراچی میں انٹرنیشنل یوتھ کانفرنس کے اختتامی سیشن میں فلسطین و کشمیر اور عالم اسلام کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہوئی ہے جب ہم نوجوانوں کو اس طریقے کے پروگرامات کرتے دیکھتے ہیں اور مظلوموں کی مدد کرتے اور ظالم کے خلاف کھڑے ہوتے دیکھتے ہیں، جتنی استطاعت ہو ظالم اور مظلوم کی مدد کریں۔
وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ آج امت عرب ہو یا عجم دونوں اپنے معاملات اپنے کاموں میں تقسیم در تقسیم ہے، یہ جنگ یہودی اور مسلمان کی نہیں ہیں بلکہ ظالم اور مظلوم کے درمیان ہے، ہم اپنے معاملات کو طے کروانے کیلئے کافر قوتوں کی طرف دیکھتے ہیں، امت کو مضبوط کیجئیے، اپنے معاملات میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہ دیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News