Advertisement
Advertisement
Advertisement

ن لیگ کا انتخابات کی تاریخ تبدیل کیے بغیر الیکشن شیڈول میں ترمیم کا مطالبہ

Now Reading:

ن لیگ کا انتخابات کی تاریخ تبدیل کیے بغیر الیکشن شیڈول میں ترمیم کا مطالبہ
الیکشن

ن لیگ کا انتخابات کی تاریخ تبدیل کیے بغیر الیکشن شیڈول میں ترمیم کا مطالبہ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کمیشن سے 8 فروری کے انتخابات کی تاریخ تبدیل کیے بغیر الیکشن شیڈول میں ترمیم کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کمیشن کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کے لئے خط لکھا، تاہم  خط مسلم لیگ ن الیکشن سیل کے سربراہ اسحاق ڈار نے پارٹی قائد کی ہدایت پر لکھا۔

خط کے متن میں کہا گیا کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لئے تین دن ناکافی ہیں، کاغذات نامزدگی پیپر جمع کرنے کے لئے امیدوار کو زیادہ وقت درکار ہے۔

اسحاق ڈار نے خط میں کہا کہ دستاویزات مکمل کرنے کے لیے وقت درکار ہوتا ہے، دستاویزات مکمل نہ ہونے پر کاغذات نامزدگی مسترد ہو جاتے ہیں۔

خط میں کہا گیا کہ امیدوار کو کاغذات کےلئے این او سیز لینے ہوتے ہیں اس لئے وقت میں اضافہ کیا جائے، اگر الیکشن کمیشن کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لئے دو دن کی توسیع کردے تو امیدواروں کو آسانی ہو گی۔

Advertisement

اسحاق ڈار نے خط میں کہا کہ الیکشن کمیشن پولنگ کی تاریخ میں تبدیلی کیے بغیر شیڈول میں ترمیم کر سکتا ہے۔

خط میں اسحاق ڈار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن 8 فروری کی پولنگ کی تاریخ تبدیل کیے بغیر الیکشن شیڈول میں ترمیم کرے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات 2024 کے لیے الیکشن پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع ہوچکا ہے جس کے تحت کاغذات نامزدگی وصول کرنے اور جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے، تاہم امیدوار آج شام ساڑھے 4 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں جبکہ کل کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری روز ہوگا۔

 گزشتہ روز تمام ریٹرنگ آفیسرز کے دفاتر میں جمع ہونے والے کاغذات نامزدگی کی تفصیل جاری کردی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ امیدوارواں کی درخواست پر پہلے دن کل 396 کاغذات نامزدگی جاری ہوئے جبکہ کل 214 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے۔

بعدازاں الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی پراعتراضات 3 جنوری تک دائر کیے جا سکیں گے، کاغذات نامزدگی کےخلاف اپیلیں 10 جنوری تک سنی جائیں گی، امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 11 جنوری 2024 کو جاری کی جائے گی۔

 الیکشن کمیشن کے مطابق 13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے، ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے پولنگ 8 فروری کو ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، مسلح افواج کے سربراہوں کی تقرری پر آئینی ترمیم کی منظوری
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدہ طے پا گیا
‏افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے
کمیٹی نے 85 فیصد کام مکمل کر لیا ہے، وزیر قانون اعظم نزیر تارڈ
پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا
ڈریپ کی لاہور میں بڑی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی غیر رجسٹرڈ اور ممنوعہ ادویات برآمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر