Advertisement
Advertisement
Advertisement

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ارکان کی ملاقات

Now Reading:

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ارکان کی ملاقات
انوار الحق کاکڑ

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ارکان کی ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق انوار الحق کاکڑ نے اپنے دورہ کراچی کے دوران اسٹاک ایکسچینج کے ارکان اور پاکستان کی معروف کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں نگران وفاقی وزیرِ خزانہ اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی چیئرپرسن ڈاکٹر شمشاد اختر، چیف ایگزیکیٹیو آفیسر پاکستان اسٹاک ایکسچینج فرخ خان، چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان عاکف سعید اور پاکستان کی دیگر معروف کمپنیوں کے سربراہان نے شرکت کی۔

دوسری جانب کراچی میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک میرٹ نہیں لائیں گے مسائل حل نہیں ہوں گے۔  پاکستان میں اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کوبرابرکےحقوق حاصل ہیں۔

انوارالحق نے طلبہ سے کہا کہ سیاسی عدم استحکام ملک کی تاریخ رہی ہے۔ آزادی اظہاررائے کو مثبت اورتعمیری ہونا چاہیے، ریاست میں احتساب اورقانون پرعملدرآمد کا طریقہ موجود ہے۔

Advertisement

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو چیلنجزدرپیش ہیں، سیکیورٹی ادارے دہشتگردی کے خلاف مصروفِ عمل ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے90ہزارکے قریب شہدا ہیں، ہم بھارت سے3 جنگیں لڑچکے ہیں۔

انھوں نے مذید کہا کہ طلبا سے گفتگو کرکے خوشی ہورہی ہے، تعلیمی ادارے ہمیشہ میرے دل کےقریب رہے، مجھے چیزوں کے بارے میں جاننے اورسمجھنے میں خوشی ہوتی ہے۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے یہ بھی کہا کہ گلگت بلتستان جغرافیائی طور پر اہم ترین علاقہ ہے، گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ اور ہمیشہ رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
جلال پور پیر والا چاروں طرف سے سیلابی پانی میں گھر گیا، انخلا جاری
عراقی فضائیہ کے کمانڈر پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے معترف
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر