سینیٹ اجلاس آج صبح ساڑھے 10 بجے ہوگا
صدر مملکت عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس آج صبح ساڑھے 10 بجے طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 54 کے تحت ایوان بالا کا اجلاس آج صبح ساڑھے 10 بجے طلب کرلیا ہے۔
اجلاس کیلئے 12 نکاتی ایجنڈا جاری
سینیٹ کے اجلاس کیلئے 12 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اجلاس میں دی موشن پکچرز ترمیمی بل 2023، ڈیپوزٹ پروٹیکشن کوآپریشن ترمیمی بل 2023، بینکنگ کمپنیز ترمیمی بل 2023 اور اسٹیبلشمنٹ آف اسپیشل کورٹ اورسیز پاکستانیز پارٹیز بل 2023 متعارف کروائے جائیں گے۔
سینیٹ کے اجلاس میں ایوان میں چکن گوریا وائرس سے نمٹنے کی ویکسین کی عدم دستیابی اور اوورسیز کی واپسی کے نتیجے پر سرٹیفیکیٹ کی حکمت عملی پر توجہ مبذول کروائی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
