یوریا کھاد کی قیمتوں میں ایک ہفتے میں مزید اضافہ
ملک بھر میں یوریا کھاد کی قیمتوں میں ایک ہفتے میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک میں یوریا کی 50 کلو بوری کی اوسط قیمت میں 171 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور قیمت بڑھ کر 5 ہزار 550 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں یوریا بوری کی قیمت میں 1 ہزار روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد 50 کلو کی بوری 5 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق حیدر آباد میں یوریا کی 50 کلو بوری کی قیمت سب سے زیادہ ہے، یوریا کی بوری 651 روپے مہنگی ہوئی جس کے بعد قیمت 5550 تک پہنچ گئی ہے۔
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں کوئٹہ میں یوریا بوری کی قیمت میں 598 روپے تک اضافہ ہوا ہے جبکہ لاڑکانہ میں یوریا بوری 154 اور ملتان میں 100 روپے تک مزید مہنگی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
