Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر مملکت اور ایرانی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ؛ غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Now Reading:

صدر مملکت اور ایرانی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ؛ غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

  تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے ٹیلیفونک گفتگو میں غزہ میں جاری قتل عام اور انسانیت کے خلاف جرائم کے خاتمے کے لیے اسلامی ممالک کی جانب سے مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ غزہ سمیت مقبوضہ فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت اور پیدا شدہ سنگین صورتحال پر گہری تشویش ہے، خواتین اور بچوں سمیت 19 ہزار سے زائد فلسطینیوں کے جاں بحق ہونے کے باوجود اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جنگ بندی کرانے اور اسرائیلی مظالم کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دارالحکومت القدس الشریف کے ساتھ ایک آزاد فلسطینی ریاست پر مبنی مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے اہم ہے۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے خطہ بالخصوص غزہ کی صورتحال اور دوطرفہ اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

Advertisement

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تمام سفارتی اقدامات کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ اور ایران کے اقدامات کی تعریف کی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے جموں و کشمیر تنازعہ پر اصولی مؤقف اور فلسطینی کاز کی حمایت پر ایرانی قیادت کو  سراہا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 15 دسمبر 2023 کو سیستان بلوچستان میں ایرانی پولیس اسٹیشن پر دہشت گردانہ حملے پر ایران کی حکومت اور برادر عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا، دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے ایران کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

 دونوں صدور نے باہمی  اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر