Advertisement
Advertisement
Advertisement

جو نواز شریف پر چوری کا الزام لگاتا تھا وہ آج جیل میں سزا کاٹ رہا ہے، مریم نواز

Now Reading:

جو نواز شریف پر چوری کا الزام لگاتا تھا وہ آج جیل میں سزا کاٹ رہا ہے، مریم نواز
مریم نواز

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جو نواز شریف پر چوری کا الزام لگاتا تھا وہ آج جیل میں سزا کاٹ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف نے جلالپور جٹاں میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلی بار جلالپور جٹاں آئی ہوں، مجھے نہیں پتا تھا کہ جلالپور جٹاں میں اتنا جذبہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع منعقد کرنے پر آپکو مبارکباد پیش کرتی ہوں، نواز شریف نے میٹرولائن، اورنج لائن اور بندرگاہیں بنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مخالفین نے کہا تھا کہ نواز شریف اب کبھی واپس نہیں آئے گا، ایسی کونسی جیل ہے جس میں نواز شریف نہیں رہا؟ مخالفین کہتے تھے کہ نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی۔

مریم نواز نے کہا کہ جھوٹے مقدموں کا سامنا کرتے کرتے 7 سال ہوگئے، آج بھی نواز شریف جھوٹے مقدمے میں عدالتوں کے چکر کاٹ رہے ہیں، جو جیل میں سزا کاٹ رہا ہے نواز شریف پر چوری کا الزام لگاتا تھا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف ایک پھوٹی کوڑی کا ثبوت نہیں لاسکے، نواز شریف نے 11 سال جلا وطنی کاٹی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب چوری کا حساب مانگا تو پلاسٹر ٹانگ پر چڑھا کر آگئے، 190 ملین پاؤنڈ کی رقم سربراہ پی ٹی آئی کی جیب میں گئے ہیں، سزا کاٹنے والے کو سزا نواز شریف نے نہیں اسکے اعمال نے دلوائی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ اگر نواز شریف والی لیول پلیئنگ فیلڈ چاہیے تو  لے لو، پاکستان کی کوئی ایسی جیل نہیں جہاں نواز شریف نے سزا نہ کاٹی ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریاستی دہشتگردی میں ملوث بھارت کا افغان طالبان کے ساتھ گٹھ جوڑ بے نقاب
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر