
پنجاب حکومت کا موسم سرما کی چھٹیوں سے متعلق اہم اعلان
پنجاب حکومت نے موسم سرما کی چھٹیوں سے متعلق اہم اعلان کردیا ہے۔
پنجاب کابینہ کے اجلاس کے بعد محکمہ اسکولز اور کالجز نے چھٹیوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں کہا گیا کہ 9 جنوری تک اسکولز اور کالجز میں موسم سرما کی چھٹیاں ہوں گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پنجاب بھر میں اسکولر اور کالجز اب 10 جنوری کو کھلیں گے۔
سخت سردی اور دھند کے پیش نظر پنجاب حکومت نے چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ کیا، اس سے پہلے یکم جنوری تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا، موسم کی شدت کی وجہ سے شہری احتیاط کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News