Advertisement
Advertisement
Advertisement

شفاف اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے پوری طرح تیار اور پرعزم ہیں، چیف الیکشن کمشنر

Now Reading:

شفاف اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے پوری طرح تیار اور پرعزم ہیں، چیف الیکشن کمشنر
چیف الیکشن کمشنر

شفاف اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے پوری طرح تیار اور پرعزم ہیں، چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ شفاف اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے پوری طرح تیار اور پرعزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے قومی ووٹرز ڈے پر پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اپنی تمام آئینی اور قانونی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے، شفاف اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے پوری طرح تیار اور پرعزم ہیں، الیکشن کمیشن آپ کو یقین دلاتا ہے کہ الیکشن کے دوران آپ کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا تاکہ آپ مکمل رازداری اور شفافیت کے ساتھ اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ قومی ووٹرز ڈے کے موقع پر کمیشن عوام الناس سے اپیل کرتا ہے کہ وہ ملک و قوم کے روشن مستقبل کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کرے، الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون کریں، پرامن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں، عوام کو یاد رکھنا چاہیے کہ آپ کے ہاتھوں میں ووٹ کی طاقت ہے، اپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کو سامنے رکھ کر اپنے ووٹ کا استعمال کریں، انتخابات کے سلسلے میں بے بنیاد خبروں اور افواہوں پر یقین نہ کریں۔

سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ وہ انتخابی عمل میں بھرپور حصہ لیں، یہ عوام کا حق بھی ہے اور قومی فریضہ بھی، الیکشن کمیشن اس وقت آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں میں مصروف عمل ہے، حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ و ترسیل کا کام مکمل ہو چکا ہے، الیکشن کمیشن چند دنوں میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران ریٹرنگ افسران اور اسسٹنٹ افسران کا نوٹیفکیشن جاری کرنے جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چند روز میں الیکشن شیڈول جاری کر دیا جائے گا، عام انتخابات کیلئے پولنگ 8 فروری 2024 کو ہو گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ بجٹ میں عام انتخابات 2024 کےلیے مختص رقم ریلیز نہ کرنے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری خزانہ کو طلب کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر