پی ٹی آئی کے بانی رکن کا انٹرا پارٹی انتخابات کو چیلنج کرنے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے انٹراپارٹی الیکشن کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن میں فراڈ ہوا، پاکستان کے آئین کی خلاف ورزی کی گئی، ہمارے بنیادی حقوق کو پامال کیا گیا، یہ سنگین معاملہ ہے، یہ پی ٹی آئی کے آئین کی بھی خلاف ورزی ہے، آج ثابت کیا گیا ہے یہ لوگ پی ٹی آئی ورکرز کو اہمیت نہیں دیتے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے جو تحفظات تھے کہ محض سلیکشن ہے وہ سچ ثابت ہوا، نہ ووٹر لسٹ تھی نہ ورکرز کو موقع دیا کہ کاغذات نامزدگی جمع کراتے، یہ انٹراپارٹی انتخابات کا سارا عمل پی ٹی آئی آئین کی خلاف ورزی ہے، بند کمروں میں چند لوگ بیٹھ کر فیصلہ کر رہے ہیں، پارٹی کی قیادت کون کرے گا، انٹراپارٹی الیکشن کے نام پر فراڈ ہوا،مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔
علاوہ ازیں لاڑکانہ سے پاکستان تحریک انصاف کی آئین ساز ‘نیشنل کونسل’ کے رکن اور بانی رہنما شاہد رند نے بھی پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے پارٹی کے بانی رہنما اکبر ایس اکبر شیر بابر کے مؤقف کی حمایت کردی ہے اور شاہد رند نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن عدم اعتماد کا بھی اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا انٹرا پارٹی انتخاب الیکشن کمیشن کے فیصلے سے آج ہوا جس میں بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کے بلامقابلہ چیئرمین، عمر ایوب پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری جبکہ خیبرپختونخوا کے لیے علی امین گنڈا پور صدر منتخب یوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
