
موٹروے پر سفر کرنیوالے ہو جائیں خبردار، بڑا اعلان ہوگیا
موٹروے پر سفر کرنے والوں کے لئے بڑی خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کے دائرہ اختیار میں تمام موٹرویز، ہائی ویز اور ایکسپریس وے پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر یکم جنوری 2024 سے جرمانوں کی نئی شرح لاگو کردی جائے گی۔
نظرثانی شدہ شرح کے تحت حدر رفتار کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل سوار کو 1500، کار کیلئے 2500، مسافر بردار گاڑی 10,000 اور مال بردار گاڑی کیلئے 5000 روپے جرمانہ ہوگا۔
لاپرواہی سے موٹر سائیکل، کار اور ایل ٹی وی چلانے پر 1500 روپے جبکہ پی ایس وی اور ایچ ٹی وی گاڑی پر 5000 جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
بغیر لائسنس موٹرسائیکل، کار اور ایل ٹی وی گاڑی چلانے پر 5000 جبکہ مسافر بردار اور مال بردار گاڑیوں کیلئے 10,000 روپے جرمانہ ہوگا۔
ایمرجنسی گاڑیوں کو راستہ نہ دینے پر 5000 جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ جرمانوں کی شرح میں اضافے کا فیصلہ حادثات پر قابو پانے اور ٹریفک قوانین پر مؤثر عمل درآمد کیلئے کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News