
چوہدری پرویزالہٰی کی اہلیہ کوالیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 ہو گئی ہے، تاہم 8 فروری کے عام انتخابات میں 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 92 لاکھ 63 ہزار 704 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 93 لاکھ 22 ہزار 56 ہے اور مرد ووٹرز کی شرح 53.87 فیصد ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی شرح 46.13 فیصد ہے۔
اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 83 ہزار 29 ہے، جس میں 5 لاکھ 68 ہزار 406 مرد ووٹرز اور 5 لاکھ 14 ہزار 623 خواتین ووٹرز ہیں۔
سندھ میں کل ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 69 لاکھ 94 ہزار 769 ہے جن میں رجسٹرڈ مرد وٹرز کی تعداد 1 کروڑ 46 لاکھ 12 ہزار 655 جبکہ 1 کروڑ 23 لاکھ 82 ہزار 114 خواتین ووٹرز ہیں۔
اس کے علاوہ پنجاب میں کل ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 32 لاکھ 7ہزار 896 ہے جن میں سے رجسٹرڈ مرد وٹرز کی تعداد 3 کروڑ 91 لاکھ 22 ہزار 82 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 40 لاکھ 85 ہزار 814 ہے۔
بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 53 لاکھ 71 ہزار 947 ہے، جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 30 لاکھ 16 ہزار 164 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 23 لاکھ 55 ہزات 783 ہے۔
خیبر پختونخوا میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 19 لاکھ 28 ہزار 119 ہے جن میں رجسٹرڈ مرد ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 19 لاکھ 44 ہزار 397 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 99لاکھ 83 ہزار 722 ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں عام انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے اور ریٹرننگ افسران 19 دسمبر کو پبلک نوٹس جاری کریں گے۔
شیڈول کے مطابق عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی 20 تا 22 دسمبر جمع کرائے جاسکیں گے جبکہ امیدواروں کی ابتدائی فہرستیں 23 دسمبر کو جاری ہوں گی۔
اس کے علاوہ 23 دسمبر کو امیدواروں کی فہرست جاری ہوگی جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 سے 30 دسمبر تک ہوگی، تاہم 3 جنوری کو کاغذات کی منظوری اورمسترد ہونے پر اپیلوں کی سماعت ہوگی جبکہ 10 جنوری 2024ء کو اپیلوں پر اپیلٹ اتھارٹی کے فیصلوں کا آخری روز ہوگا اور 11 جنوری 2024ء کو امیدواروں کی نظرثانی فہرست جاری کی جائے گی۔
بعدازاں الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں تاہم الیکشن کے اعلان کے بعد مسلم لیگ ن اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان کیا جبکہ پیپلز پارٹی نے عام انتخابات میں سولو فلائٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News