آتشزدگی سے متعلق ایم کیو ایم کا نگران وزیراعلیٰ سندھ سے سوال
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ سندھ آتشزدگی سے ہونے والے نقصان کا جواب دیں۔
ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے فاروق ستار کے ہمراہ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عرشی شاپنگ کی صورتحال آپ کے سامنے ہے، نگران وزیراعلیٰ سندھ کھل کر بتائیں ان کے پاس کتنے اختیارات ہیں۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ گزشتہ 15 سال سے اس شہر پر باہر کے لوگ مسلط ہیں، پاکستان کے واحد میٹروپولیٹن سٹی میں رشوت کے علاوہ کوئی قانون نہیں، اس شہر کو جنگل بنا دیا گیا ہے جس میں کوئی قانون نہیں، جنگل کے بھی کچھ قوانین ہوتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ گزشتہ 15 سال سے اس شہر پر لٹیروں کا قبضہ ہے، کراچی کو گزشتہ 15 سالوں سے باہر کے لوگوں سے چلایا جارہا ہے، انتہا کے سارے پیمانے حد کو پہنچ چکے ہیں۔
رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ بتائیں کراچی کے شہری جو اپنوں سے محروم سے ہوئے کس سے جواب طلب کریں، شہری کس کا گریبان پکڑیں، شہری کس دروازے پر انصاف کی بھیک مانگیں۔
خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ اس شہر میں ہم ظلم کیخلاف آواز بلند کرتے رہے ہیں، کبھی انصاف اس شہر میں دیوار گرا دیتا ہے۔
دوسری جانب فاروق ستار نے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خالد بھائی نے بڑی سنجیدگی سے کراچی کے مسائل پر روشنی ڈالی، آتشزدگی کے واقعے پر پانچ قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، لوگ اپنی زندگی بھر کی کمائی سے محروم ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ یہاں موجود نہیں ہیں جو لوگوں کو دلاسہ دے سکیں، ابھی آر جے مال کی دکانیں نہیں کھلی ہیں، یہ سوالات صرف حکومت سے نہیں ریاست سے بھی ہے، لوگوں کو تباہ و برباد کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
