
انتخابی شیڈول کا اعلان، ایم کیو ایم نے تیاریاں تیز کر لیں
انتخابی شیڈول کا اعلان ہوتے ہی ایم کیو ایم نے تیاریاں تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم نے الیکشن سیل کے ذمہ داران و کارکنان کو پاکستان ہاؤس طلب کر لیا۔
الیکشن سیل کے ذمہ داران، اراکین رابطہ کمیٹی، اور سی او سی کے ذمہ داران کا مشترکہ اجلاس شام چار بجے ہو گا جس میں گزشتہ دنوں قومی اسمبلی کی تشکیل دی گئی کمیٹی کے تمام انچارجز شرکت کرینگے۔
اجلاس میں مختلف حلقوں سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی درخواستوں پر غور اور عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں سے انتخابی اتحاد سے متعلق بھی مختلف امور پر مشاورت کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News